دی کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی

نجوت سنگھ سدھو کی بیماری کی وجہ سے مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو ’’دی کپل شرما شو‘‘میں نظر نہیں آئیںگے

جمعرات 17 اگست 2017 11:50

دی کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) بھارتی چینل سونی کے مشہور پروگرام ’دی کپل شرما‘میں نجوت سنگھ سدھو کی جگہ اب اداکارہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی۔تفصیلات کے مطابق نجوت سنگھ سدھو کی بیماری کی وجہ سے مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی کپل شرما شومیں نظر نہیں آئیںگے ،جبکہ ان کی جگہ کپل کی بہترین دوست ارچناپورن سنگھ ہوں گی۔

(جاری ہے)

ارچناپورن سنگھ کا کہنا تھا کہ سدھو جی کی بیماری کی وجہ سے اس شو کی کچھ اقساط میں نظر نہیں آئیں گے ،لیکن جیسے ہی وہ ٹھیک ہو جائیں گے تو وہ اپنی کرسی پر براجمان ہوں گے۔ارچنا کا کہنا تھا کہ کپل نے مجھے شوسے قبل فون کیا ،جس میں انہوں نے مجھے سدھوصاحب کی بیماری کا بتایا چونکہ میرا کپل سے بہت پرانا تعلق ہے اسی وجہ سے میں اس کومنع نہیں کرسکتی تھی اسی وجہ سے میں نے اس شو کی چند اقساط کرنے کی حامی بھر لی ہے۔تاہم وہ دعا گو ہیں کہ سدھو جلد صحت یاب ہو کر واپس اپنے شو میں آجائیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 11:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :