فلم ’’لکھنئو سنٹرل‘‘ کا نیا گانا ’’تین کبوتر‘‘ ریلیز

جمعرات 17 اگست 2017 12:07

فلم ’’لکھنئو سنٹرل‘‘ کا نیا گانا ’’تین کبوتر‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار فرحان اختر کی فلم ’’لکھنئو سنٹرل‘‘ کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر کی فلم ’’لکھنئو سنٹرل‘‘ کا تیسرا نیا گانا’’تین کبوتر‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں اپنی آواز کا جادو موہت چوہان نے جگایا ہے۔ فلم میں گپی گریوال،دیپک دوبریال،راجیش شرما اور انعام الحق شامل ہیں۔ فلم میں فرحان اختر قیدی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے فلم کے دو اور گانے ’’کاواں کاواں‘‘ اور ’’میرے کارواں‘‘ ریلیز کیا گیا تھا اور اب اس کا تیسرا گانا ’’تین کبوتر‘‘ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 12:07:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :