نامعلوم افراد نے بھتہ نہ دینے پر اسٹیج اداکارہ شیزابٹ پر قاتلانہ حملہ کر دیا ‘

اداکارہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئی

جمعرات 17 اگست 2017 13:03

نامعلوم افراد نے بھتہ نہ دینے پر اسٹیج اداکارہ شیزابٹ پر قاتلانہ حملہ کر دیا ‘
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) نامعلوم افراد نے بھتہ نہ دینے پر اسٹیج اداکارہ شیزابٹ پر قاتلانہ حملہ کر دیا جبکہ اداکارہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شیزا بٹ ان دنوں فیصل آباد کے پرائیوٹ تھیٹر میں پر فارم کر رہی ہیں جہاں ان سے نامعلوم افراد لاکھوں روپے بھتہ مانگ لیکن اداکارہ نے بھتہ دینے سے انکار کر دیا جسکے بعد ملزمان نے اسٹیج کی نامور اداکارہ شیزا بٹ پر فائرنگ کر دی تاہم اداکارہ اس فائرنگ میں بال بال محفوظ رہیں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خالف قانونی کارروائی کرونگی۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:03:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :