اسٹیج کی نامور اداکارہ رائمہ خان پر فالج کا حملہ ‘لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج

جمعرات 17 اگست 2017 13:03

اسٹیج کی نامور اداکارہ رائمہ خان پر فالج کا حملہ ‘لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ رائمہ خان پر فالج کا حملہ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ رائمہ خان الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ڈرامہ کی ریہرسل کرنے گھر سے آئیں جہاں یہرسل کے بعد ڈرامہ میں انٹری کے لئے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک ان پر فالج کا حملہ ہوگیاانہیں فوری علاج معالجے کے لئے نجی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیج پروڈیوسر سیف گورائیہ نے بتایا کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم علاج معالجہ جاری ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ان کی حالت بہتری کی جانب آنا شروع ہو جائیگی-

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:03:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :