بالی ووڈ اداکار پرابھاس فلم ’’ساہو‘‘ کیلئے بھاری معاوضہ لیں گے

جمعرات 17 اگست 2017 13:07

بالی ووڈ اداکار پرابھاس فلم ’’ساہو‘‘ کیلئے بھاری معاوضہ لیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) بالی ووڈ اداکار پرابھاس فلم ’’ساہو‘‘ کیلئے 30کروڑ کا بھاری معاوضہ لے رہے ہیں۔ اداکار پرابھاس فلم ’’باہو بلی‘‘ اور ’’باہو بلی 2‘‘ میں اپنی اعلیٰ اداکاری صلاحیتوں کی بدولت سپر سٹار بن گئے ہیں اور اب پرابھاس کی نئی فلم ’’ساہو‘‘ 3 زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وسری جانب فلم ’’ساہو‘‘ کی ہیروئن کا انتخاب کر لیا گیا، پربھاس کے مقابل شردھا کپور مرکزی کردار نبھائیں گی۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، تاہم فلم کی ٹیم کو ہیروئن تلاش کرنے میں سخت مشکلات درپیش تھیں۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:07:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :