فلم ’’کالا کانڈی‘‘ کی ریلیز ملتوی

جمعرات 17 اگست 2017 13:18

فلم ’’کالا کانڈی‘‘ کی ریلیز ملتوی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی فلم ’’کالا کانڈی‘‘ کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’کالا کانڈی‘‘ کے فلمسازوں نے سنسر بورڈ کے فلم میں چند مناظر کٹ کرنے کے مطالبے کے پیش نظر ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم میں سیف علی خان ،دیپک ڈوبریال ،کنال رائے کپور ،سوبھیتا ڈھولیپالا اور دیگر شامل ہیں۔اکشت ورما کی پہلی ہدایت کردہ فلم کی کہانی دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 6 دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:18:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :