فلم ’’عاشقی ‘‘ کو 27 سال مکمل

جمعرات 17 اگست 2017 13:18

فلم ’’عاشقی ‘‘ کو 27 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ فلم ’’عاشقی ‘‘ نے 27 سال مکمل کر لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار مہیش بھٹ کی 1990 ء میں بنائی گئی فلم ’’عاشقی ‘‘ نے 27 سال مکمل کر لئے اور اس لو سٹوری میں انو اگروال اور راہول رائے نے مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی و اداکارہ پوجا بھٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کرے لیکن انہوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی اور اس کے لئے پوجا آج بھی افسردہ ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:18:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :