ْفنکاروں نے ملک بھر میں ڈاکٹرز کو ہڑتال سے روکنے کیلئے قانونی سازی کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 13:51

ْفنکاروں نے ملک بھر میں ڈاکٹرز کو ہڑتال سے روکنے کیلئے قانونی سازی کرنے کا مطالبہ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ملک بھر میں ڈاکٹرز کو ہڑتال سے روکنے کے لئے قانونی سازی کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اس حوالے سے اداکارہ و گلوکار رابی پیرزادہ ، مہوش حیات ، مدیحہ شاہ ، ریچل خان ، ماہرہ خان ، سلیم شیخ ، افتخار ٹھاکر ، اسلم شیخ ، عابد علی ، قوی خان ، شیبا بٹ ، ثناء ، زارا اکبر سمیت دیگر اداکاروں نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونا اچھی علامت ہے لیکن مستقبل میں جانی نقصان کے ضیاع سے بچنے کے لئے ملک بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کو روکنے کے لئے قانون سازی ہونی چاہیے اور ڈاکٹروں کی ہڑتال کو دہشت گردی سے تشبیہ دینی چاہیے تاکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے کسی کی جانی ضیاع نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

فنکاروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے مگر بد قسمتی سے اس میں بھی سیاست آگئی ہے ، ڈاکٹر جو مسیحا بن کر مریضوں کی جان بچاتے ہیں ان کی جانب سے ہڑتال سے کئی لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جس سے بے شمار لوگوں کو اپنے پیاروں سے ہمیشہ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈاکٹروںکے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا چاہیے اور مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں جبکہ دوسری طرف ڈاکٹروں کو بھی کسی صورت ہڑتال نہیں کرنی چاہیے
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:51:05

Rlated Stars :