گلوکارہ عاصمہ لتا نے فنکاروں کے لئے این جی او بنانے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 17 اگست 2017 13:51

گلوکارہ عاصمہ لتا نے فنکاروں کے لئے این جی او بنانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) اداکارہ و گلوکارہ عاصمہ لتا نے فنکاروں کے لئے این جی او بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عاصمہ لتا نے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان کی سطح پر این جی او بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکے منشور پر کام شروع کر دیا ہے ، چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد میں بھی عہدیداروں کا تقرر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عاصمہ لتا نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں میں انکے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی نہ کوئی پلیٹ فارم موجود ہے مگر فنکاروں اور خاص طور پر گلوکاروں پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔ اس حوالے سے میں نے پہلا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیاہے جس میں مستحق فنکاروں کے علاج معالجے ،ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور بچیوں کی شادی کے اخراجات سمیت دیگر فلاحی کام شامل ہوں گے اور اس کا دائرہ کار پورے پاکستان میں ہو گا ۔رواں سال این جی او اپنا کام شروع کر دے گی۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:51:06