اداکارہ ندا چوہدری کل سے گوجرانوالہ میں اپنے جلوے بکھیریں گی

جمعرات 17 اگست 2017 13:56

اداکارہ ندا چوہدری کل سے گوجرانوالہ میں اپنے جلوے بکھیریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) اداکارہ ندا چوہدری کل ( جمعہ ) سے گوجرانوالہ میں اپنے جلوے بکھیریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے اداکارہ ندا چوہدری کو اپنے اسٹیج ڈرامے میں خصوصی طور پر کاسٹ کیا ہے جو آج ( جمعہ ) سے راکسی تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ عاشق میں تیری ‘‘ میں پرفارم کریں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں خوبصورت کیف ، عرش چوہدری ، عالیہ بٹ ، کومل ، عظیم وکی ، امجد رانا ، ذولفی ، شوکا شاہ کوٹیا ، اسلم مستانہ ، ندیم ساجن اور شوکت رنگیلا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیج ڈرامے کی تحریر ناہید خانم (مرحوم) کی ہیں اور پروڈیوسر نجم زیدی ہیں جو اس سے قبل بھی ندا چوہدری کے ساتھ گوجرانوالہ میں متعدد کامیاب اسٹیج ڈرامے کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:56:00