فلم ’’بریلی کی برفی‘‘مزاح سے بھرپور فلم ہے،کرن جوہر

فلم نمائش کے لئے کل پیش کی جائے گی

جمعرات 17 اگست 2017 14:08

فلم ’’بریلی کی برفی‘‘مزاح سے بھرپور فلم ہے،کرن جوہر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ فلم ’’بریلی کی برفی‘‘مزاح سے بھرپور فلم ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں ایوشمان کھرانہ ،کریتی سینن اور راج کمار رائو نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔کرن جوہر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے مکالمے سننے کے بعد کوئی بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا سکے گا ۔مذکورہ فلم جمعہ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 14:08:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :