کریتی سینن کا ڈبل رول ادا کرنے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 17 اگست 2017 14:08

کریتی سینن کا ڈبل رول ادا کرنے کی خواہش کا اظہار
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ وہ شائقین کو ایک وقت میں دو مختلف کرداروں کے ذریعے سے لطف اندوزکرنے کے لئے فلم میں ڈبل رول ادا کرنا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریتی سینن سے ان کے تازہ انٹرویوکے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ فلم میں دوہرا کردار ادا کر سکتی ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ساتھی اداکار جیسے ارجن کپور اور ورون دھون دوہرا کردار ادا کر سکتے ہیں تو وہ کیں نہیں کر سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی فلم میں دوہرا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گی کیونکہ اس سیشائقین کو ایک وقت میں دو مختلف کرداروں کے ذریعے سے لطف اندوزکرنے کا موقع ملے گا جو کہ نہایت ہی خوشگوار تجربہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 14:08:59

Rlated Stars :