عالیہ بہت اچھی اور منفرد اداکارہ ہیں ،رنبیر کپور

جمعرات 17 اگست 2017 14:20

عالیہ بہت اچھی اور منفرد اداکارہ ہیں ،رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بہت اچھی اور منفرد اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ فلم’’ ڈریگن ‘‘ میں منفرد پارٹنر شپ بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ہمیں پہلی بار ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اوران کا خیال ہے کہ عالیہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی فلم ہو سکتی ہو۔انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ’’ڈریگن ‘‘ سپر ہیرو فلم نہیں بلکہ یہ عصر حاضر میں پریوں کی رومانوی کہانی پر بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ فلم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے ایسا کردار کبھی ادا نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 14:20:12

Rlated Stars :