وکاس بھل کی فلم میں کترینہ کیف کا نام زیرغور

جمعرات 17 اگست 2017 14:50

وکاس بھل کی فلم میں کترینہ کیف کا نام زیرغور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ ہدایتکار وکاس بھل کی فلم میں ریتک روشن کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے کترینہ کیف کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکاس بھل کی فلم جو معروف بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بنائی جائے گی میں اداکار ریتک روشن کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے کترینہ کیف کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے فلمساز پریتی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی آنند کمار اور ان کے بہترین 30 طلباء پر مبنی ہے اور اس کے مطابق ہی ہیروئن کا انتخاب کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 14:50:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :