مجھے ہمیشہ با رعب کردار میں پسند کیا گیا ہے اور میرے پرستار مجھے ایسے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں، نیئر اعجاز

جمعرات 17 اگست 2017 18:20

مجھے ہمیشہ با رعب کردار میں پسند کیا گیا ہے اور میرے پرستار مجھے ایسے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں، نیئر اعجاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نیئر اعجاز کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ با رعب کردار میں پسند کیا گیا ہے اور میرے پرستار مجھے ایسے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدت آنے کے باوجود پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ اپنی ڈگر پر چل رہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے اور یہ انتہائی خوش آئند ہے ان کا کہنا تھاکہ فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتا ہے ،جس طرح اسکرین پر با رعب نظر آتا ہوں حقیقی زندگی میں بالکل اس کے برعکس ہوںاداکار نیئر اعجاز نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چیلنجنگ کردار کے لئے میرا چنائو کیا جاتا ہے اورمیری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ ایسی کردار نبھائوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:20:04