بیکار کی اوچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے، سجاد علی

جمعرات 17 اگست 2017 18:20

بیکار کی اوچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے، سجاد علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستانی گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ بیکار کی اوچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے۔حکومت کو دم توڑ تی میوزک انڈسٹری اور اس سے وابستہ گلوکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فنکار وں کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ گلوکار عزت سے زندگی گزار سکیں لوگ اچھا اورخالص میوزک سننا چاہتے ہیں مگر دور حاضر میں پا پ گلوکاری کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ میوزک کی جو بنیاد ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:20:19