جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائیوں اور احمد بٹ سمیت 5 ملزموں کو راضی نامہ ہونے کی بناء پر رہا کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 20:14

جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائیوں اور احمد بٹ سمیت 5 ملزموں کو راضی نامہ ہونے کی بناء پر رہا کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائیوں اور احمد بٹ سمیت 5 ملزموں کو راضی نامہ ہونے کی بناء پر رہا کر دیا ہے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائیوں غلام عباس، نوازش اور سوزب جبکہ احمد بٹ اور عقیل بٹ کی جانب سے عدالت میں راضی نامہ جمع کروایا گیا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر جھگڑا ہو گیاتھا اب فریقین میں صلح ہو چکی ہے لہذا عدالت انہیں رہا کرنے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

عدالت نے پانچوں افراد کو راضی نامہ کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے گھر میں جھگڑا کرنے پر اسکے تین بھائیوں سمیت احمد بٹ اور عقیل بٹ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔ رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اداکار احمد بٹ نے کہا کہ اسکا ہمیشہ بیٹے کے معاملے پر حمیرا ارشد کے ساتھ جھگڑا ہوتا ہے وہ اپنے بیٹے کو امریکہ میں پڑھا کر ڈاکٹر بنانا چاہتا ہے جبکہ حمیرا ارشد اسکی مخالفت کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 20:14:55