قصور، پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،17ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 19:49

قصور، پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،17ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،17ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے تھانہ کھڈیاں،مصطفی آباد اور راجہ جنگ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن میں پولیس کیساتھ ساتھ ایلیٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن کے دوران تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث تین خطرناک مجرمان اشتہاریوں اور پانچ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جبکہ تین ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل برآمد کیے،تھانہ مصطفی آباد پولیس نے موجودہ کونسلر کے ڈیرے سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تین کلوگرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ملک کفائیت حسین کی سرکردگی میں تین ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل اور ایک کلاشنکوف برآمد کی ،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 19:49:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :