ایما اسٹون نی2017 ء میں تمام ہیروئنز کو مات دیدی

اداکارہ نے رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعہ 18 اگست 2017 11:49

ایما اسٹون نی2017 ء میں تمام ہیروئنز کو مات دیدی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)آسکر ایوارڈ یافتہ نوجوان ہولی وڈ اداکارہ ایما اسٹون نے تمام ہیروئنز کو مات دیتے ہوئے رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔خوبرو اداکارہ نے یہ اعزاز 27 سالہ ہولی وڈ ایکٹریس جینیفر لورنس سے چھینا۔معروف امریکی میگزین فوربز نے 2017 کی سب سے زیادہ کمانی والی اداکارائوں کی فہرست جاری کردی۔

فہرست میں پہلے نمبر پر 28 سالہ ایما اسٹون کو رکھا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے، دوسرے نمبر پر جینیفر اینسٹن رہیں، جنہوں نے گزشتہ ایک سال میں 2 کروڑ 55 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی۔گزشتہ برس پہلے نمبر پر رہنے والی جینیفر لورنس اس بار تیسرے نمبر پر رہیں، اور انہوں نے سال بھر میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے، ملیسا میکارتھی ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

پہلی 10 زیادہ کمائے کرنے والی اداکارائوں میں میلا کیونس ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے ساتھ پانچویں اور ایما واٹسن ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ساتھ چھٹے نمپر رہیں۔چارلیٹ تھرونز ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر، جب کہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلینشیٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہیں۔جولیا رابرٹس کی کمائی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے رہی، جب کہ 10 ویں نمبر پر ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کے ساتھ ایمی ایڈمز رہیں۔اس بار سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 10 بڑی اداکارائوں میں بولی وڈ کی کوئی بھی اداکارہ شامل نہ ہوسکیں، گزشتہ برس دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ کمانے والی اداکارائوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر تھیں۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 11:49:44