ارباز خان ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ بہترین ہدایتکار بھی بن چکے ہیں ‘ آفرین پری

بڑی سکرین کا اپنا ایک نشہ ہوتا ہے ،اسٹیج ڈراموں کی مصروفیات سے فلموں کیلئے ضرور وقت نکالتی ہوں

ہفتہ 19 اگست 2017 14:34

ارباز خان ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ بہترین ہدایتکار بھی بن چکے ہیں ‘ آفرین پری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) اداکارہ آفرین پری نے کہا ہے کہ ارباز خان ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ بہترین ہدایتکار بھی بن چکے ہیں اور مجھے ان کے ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے بڑا لطف آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج ڈراموں کی مصروفیات سے فلموں کے لئے ضرور وقت نکالتی ہوں کیونکہ بڑی سکرین کا اپنا ایک نشہ ہوتا ہے اور اب سلور سکرین پر میرے پرستاروں کی تعداد لاکھوں سے زیادہ ہو چکی ہے میں اپنے پرستاروں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اردو اور پشتو فلموں میں کام کررہی ہوں اور مستقبل می بھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گی ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ اسٹیج ڈرامے میں سے کیڑے نکالتے ہیں وہ لوگ ہی اس کی بربادی کے ذمے دار ہیں ۔ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے اچھے رائٹرزو ڈائریکٹرز کو آگے آنا ہو گا اور ایسے سکرپٹ لکھنے ہوں گے جن میں مزاح کے ساتھ عوام کے لئے اصلاح کا پہلو بھی نمایاں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں اور اپنے پرستاروں سے محبت کا اظہار کرتی ہوں جو میری فلمیں اور اسٹیج ڈرامے دیکھنے کے لئے آتے ہیں میں ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 14:34:17