افغانستان کے یوم آزادی پر کنسرٹ کرنے کا اعلان ،

افغان گلوکارہ کو دھمکیاں

ہفتہ 19 اگست 2017 15:47

افغانستان کے یوم آزادی پر کنسرٹ کرنے کا اعلان ،
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) نامورافغانی گلوکارہ اور نغمہ نگارآریانا سید کے افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر کنسرٹ کرنے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا اور کچھ لوگوں کی جانب سے ان کے کنسرٹ پر بم دھماکا کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہرسال 19 اگست کو افغانستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے اس موقع پر مشہورافغانی گلوکارہ آریانا سید نے کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کے اس اعلان سے لوگ خوش نہیں ہیں ،سوشل میڈیا پر ان کے اس اعلان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

آریانا سید نے گزشتہ روز فیس بک پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ وطن سے محبت پر مبنی گانا گاتی نظر آئیں، ویڈیو کے ساتھ ہی انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا تاہم اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کی بے عزتی کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر آریانا نے ایسا کیا تو ان کے کنسرٹ میں خود کش بم دھماکا بھی ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بعض افراد نے گلوکارہ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر جانے کیلئے کہہ دیا۔جب کہ کچھ صارفین نے ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کا یہ کنسرٹ غلط سوچ رکھنے والوں کیلئے ہے، ایک خاتون نے آریانا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کنسرٹ خیریت سے گزر جائے خدا آپ کے ساتھ ہے۔دوسری جانب آریانا سید نے اپنے اعلان پر ڈٹے ہوئے کہا کہ اس کنسرٹ سے ہونے والی آمدنی جنگ سے متاثرہ افراد پر خرچ کی جائے۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 15:47:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :