لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کردی

اتوار 20 اگست 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) بالی وڈ لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کردی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھرمیندرحیدرآباد میں ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے سیٹ کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پرشیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم اداکارہ اور متھرا سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیمامالنی کے 81 سالہ شوہر دھرمیندر نے لکھا کہ آپ کے پیار اور حوصلہ افزائی سے میں فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘‘کے ذریعے آپ کے اور قریب آیا ہوں۔

دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول، سنی دیول، ابھیشیک بچن اور ررتیش دیش مکھ نے دھرمیندر کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سرگرم ہونے پر خیر مقدم کیا۔واضح فلم ’’یملا پگلا دیوانہ ‘‘ کا تیسرا سیکوئل ہے ۔پہلی دو فلموں کی طرح اس میں دھرمیندر، سنی اور بالی دیول اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 20/08/2017 - 12:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :