کترینہ کیف ایک بار پھر ریتک روشن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

اتوار 20 اگست 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) بالی واداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر ریتک روشن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز وکاس بہل ماہر ریاضیات اور پروفیسر آنند کمار کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہے ہیں ،فلم کی سکرپٹ بنیادی طور پر آنند کمار اور ان کے سپر 30 طلباء پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اس بائیوپک فلم میں ریتک روشن کے ساتھ کترینہ کیف کا بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور ریتک روشن نے اس سے پہلے بھی ’زنداگی نہ ملے گی دوبارہ‘ اور ’بینگ بینگ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/08/2017 - 12:30:10