فلم’’نیوٹن‘‘ کی ریلیز 22 ستمبر تک ملتوی

اتوار 20 اگست 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار راج کمار راو کی فلم نیوٹن کی ریلیز 22 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم اس سے قبل 18 اگست کو ریلیز کی جانی تھی۔پروڈکشن ہاوس نے فلم کی نئی تاریخ کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر ز نے نیا ٹیزر بھی جاری کردیا جس میں راج کمار کو ایک نئے بھرتی ہونے والے سرکاری کلرک کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔یہ فلم ہدایتکاراورپروڈیوسر آنند ایل رائے کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔فلم میں اداکارپنکج ترپاٹھی اور اداکارہ انجلی پاٹیل کو بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 20/08/2017 - 12:30:12