پون ملہوترا کا عالیہ بھٹ کے والد کا کرداراداکرنے سے انکار

اتوار 20 اگست 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار پون ملہوترا نے کہا ہے کہ انہیں فلم’’ ڈیئر زندگی‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی جسے اداکرنے سے انہوں نے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے دوران منفرد کردار نبھانا چاہتے ہیں اس لئے وہ ایسے سکرپٹ کا انتخاب کرتے ہیں جس میں ان کا منفرد کردار ہو۔اداکار نے کہا کہ وہ خود پر مخصوص باپ کے کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ وہ محنت سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور شائقین کو اچھی پرفارمنس سے محظوظ کرتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 20/08/2017 - 12:30:14