نواز الدین صدیقی ذیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل

اتوار 20 اگست 2017 13:30

نواز الدین صدیقی ذیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی ذیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان،سلمان خان،عامر خان،اکشے کمار،اریتک روشن کے بعد اداکار نواز الدین صدیقی بھی ذیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست کا حصہ بن گئے،ان کی بہترین اداکاری اور فلموں کی کامیابی کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے،ہر ہدایتکار ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہاں ہے،اداکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں ذیادہ معاوضہ مانگنا نہیں پڑتا ہدایتکار خود انہیں ذیادہ معاوضہ ہاتھ میں تھماتے ہیں،انہیں خوشی ہے کہ عرصہ دراز کی جدوجہد کے بعد ان کے حصے میں بھی یہ خوشی آئی ہے،وہ اپنی اداکاری کا معیار برقرار رکھیں گے اور شائقین کو محظوظ کرتے رہیں گے،اداکار نے حال میں فلم بابو موشائی بندوق باز کی عکسبندی مکمل کروائی ہے،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 20/08/2017 - 13:30:45

Rlated Stars :