فلم ’’بھومی‘‘ کے سیٹ پرسنجے دت سے ملاقات کے دوران کافی نروس تھا،شراد کپور

اتوار 20 اگست 2017 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار شراد کپور نے کہا کہ فلم بھومی کے سیٹ پر اداکار سنجے دت سے پہلی ملاقات کے دوران وہ کافی نروس تھے۔

(جاری ہے)

اداکار شراد کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم بھومی کے سیٹ پر ان کی پہلی بار ملاقات اداکار سنجے دت سے ہوئی وہ کافی نروس تھے جس کے بعد انہوں نے فلم بھومی کا پہلا منظر عکسبند کروایا جو ان کے لئے سنجے کے سامنے ہوتے ہوئے خاصا مشکل ہو رہا تھا کیونکہ وہ عکسبندی کے دوران انہیں بڑے غور سے دیکھ رہے تھے بہر حال انہوں نے پہلا منظر پہلی ہی بار عکسبند کروا لیا جس کے بعد اداکار سنجے ان کے پاس آئے اور انہیں گلے لگا کر خوب داد دی اور یہ بھی کہا کہ ان کے سنئیر ہونے کی وجہ سے نروس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں،ان کے دوستانہ رویے اور تعاون کی وجہ سے وہ پوری فلم میں اپنی پرفارمنس کے دوران نروس نہیں ہوئے،اداکار سنجے انتہائی عاجزی پسند اور توانائی سے بھرپور انسان ہیں جو دوسروں میں اپنی توانائی بھی منتقل کرتے ہیں،15 دن کی عکسبندی کے بعد وہ ان ہی کی طرح سے بات کرنے لگے تھے،وہ اتنے متاثر کن ہیں کہ ان کا اثر دوسروں پر بہت جلدی ہونے لگتا ہے،اداکار نے کہا کہ سنجے کے ساتھ سیٹ پر گزارا ہوا وقت ہمیشہ یاد رکھیں گے،فلم کی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہے،فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 20/08/2017 - 13:30:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :