پیٹی جنکینز فلم’’ونڈر ویمن‘‘ کے سیکوئل کی بھی ہدایات د یں گی

پیر 21 اگست 2017 09:30

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ہالی وڈ کی سپر وومن ہیرو فلم’’ونڈر ویمن‘‘کا سیکوئل ’’ونڈر ویمن ٹو‘‘بنایا جائے گا جس کی ہدایات پیٹی جنکینز ہی دیں گی۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق وارنر برادرز نے فلم ونڈر ویمن کاسیکوئیل بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے اور فلم کی ڈائریکشن کے لئے ہدایتکارہ پیٹی جنکینز سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے ونڈر ویمن ڈائریکٹ کی تھی تاہم اس مرتبہ پیٹی اپنا معاوضہ بڑھانا چاہتی ہیں جس کے لئے ان کے وارنر برادرز سے مذاکرات جاری ہیں۔فلم ’’ونڈر وومن ٹو‘‘دسمبر 2019 میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 09:30:07