بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کو فرانسیسی ڈیزائنر کو 667000 ڈالر کا بل فی الفور ادا کرنے کا حکم

پیر 21 اگست 2017 09:30

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) فرانس کی اپیل عدالت نے ہالی وڈ اداکاروں بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کو فرانسیسی لائیٹنگ ڈیزائنر کو 667000 ڈالر کا بل فی الفور ادا کرنے کا حکم دیا ہے جس کو دونوں نے فرانس میںاپنی رہائش گاہ ’’ چیٹیو میراوول‘‘ کو سجانے کی ذمہ داری دی تھی۔بریڈ پٹ اور انجلینا نے جنوبی فرانس میں 2008 ء میں 17ویں صدی کی اس تعمیر جس کے 40 کمرے ہیں،کو خریدا جس کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری ڈیزائنر اوڈیلے سوڈنٹ کی کمپنی کو کو دی گئی اور اپنے واجبات لینے کے چکر میں کمپنی دیوالیہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

رہائش گاہ کی تزئین و آرائش میں تعطل کے ساتھ دوسال لگے اور اس پر کمپنی کے 25 ملین ڈالر خرچ ہوئے تاہم اس دوران انھیں خدمات کا معاوضہ نہ دیا گیا۔کمپنی نے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی سے اپنے بقیہ جات لینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کو فرانسیسی لائیٹنگ ڈیزائنر کو 667000 ڈالر کا بل فی الفور ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کام کو مکمل کرنے میں تعطل کی ذمہ دار کمپنی نہیں ثابت ہوئی۔دونوں اداکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ زرتلافی اور معاوضہ ملا کر کمپنی کو 667000 ڈالر ادا کریں۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 09:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :