ہیرو کا کردار ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ، نوازالدین صدیقی

پیر 21 اگست 2017 09:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ ادا کار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ان کو ہیرو رول ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنی آنے والی فلم کی اشتہاری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں نوزالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ہیرو رول ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے انھوں نے کہا کہ ہیرو کا کردار بڑا روایتی ہوتا ہے جس میں کوئی برائی نہیں ہوتی ہے ان کو ایسے کردار ادا کرنے کا شوق نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ انھیں مکمل طور منفی اور مکمل طور مثبت انسانوں کے کردار ادا کرنا پسند نہیں ہے ان کے نزدیک حقیقت میں ایسے کردار ہوتے ہی نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 09:30:22