جان ابراہم نئی فلم میں’’ فٹبالر‘‘ بنیں گے

پیر 21 اگست 2017 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار جان ابراہم اب’’ فٹ بالر‘‘بنیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکاراپنی نئی فلم میں فٹبال کھیل پرمبنی کہانی کے مرکزی کردار کیلئے ایک فٹ بالر کے روپ میں دکھائی دیںگے۔

(جاری ہے)

جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم’’ پرمانو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی اپنی اگلی سپورٹس فلم میں کام کا آغاز کردیںگے۔ فٹبال پر بننے والی نئی فلم خود جان ابراہم جے اے پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کریںگے۔واضح رہے کہ جان ابراہم اپنی نئی بالی وڈ فلم ’’ پرمانو‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :