عالیہ بھٹ اور ورون دھوان کا ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا اعلان

پیر 21 اگست 2017 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ کی نوجوان مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھوان نے ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ کئی فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں ڈر ہے کہ ان پر رومانوی جوڑی کی چھاپ نہ لگ جائے۔ اب آئندہ کسی فلم میں ساتھ نظرنہیں آئیں گے۔ واضح رہے ورون دھوان اور عالیہ بھٹ فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر’ ہمٹی شرما کی دلہنیا اور بدریناتھ میں ہیرو ہیروئن رہے ہیں۔ ان کی جوڑی کو بالی وڈ میں خوب شہرت حاصل رہی ہے۔عالیہ اور ورون دھون ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔دونوں بہترین دوست بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 10:20:14