جیکی شروف’’ ساہو‘‘ کا حصہ بن گئے

پیر 21 اگست 2017 10:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف کو نئی فلم ’’ ساہو‘‘ کے لئے کاسٹ کر لیا گیا۔ وہ فلم’’ ساہو‘‘ کے ہیرو اداکار پربھاس کے ساتھ کام کریںگے۔

(جاری ہے)

جیکی کے ساتھ چنکی پانڈے اور نتن مکیش بھی جلوہ گر ہوں گے۔150 کروڑ کے بجٹ سے بنے والی فلم ’’ساہو‘‘ ان دنوں خوب خبروں میں ہے۔ یہ فلم ہندی سمیت 4 مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائیگی۔جیکی شروف اس سے قبل رام گوپال کی فلم ’’ سرکار3 ‘‘ میں نظرآئے تھے۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 10:20:16