ہالی ووڈ فلم ’’دی لاسٹ جیڈی‘‘15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

برطانوی شہزادے ولیم اور ہیری فلم میںمختصر مگر اہم کردار ادا کریں گے

پیر 21 اگست 2017 12:02

ہالی ووڈ فلم ’’دی لاسٹ جیڈی‘‘15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) ہالی وووڈ اداکار بوئیگا جو فلم اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈی میں فن کا کردار نبھائیں گے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ برطانوی شہزادے ولیم اور ہیری بھی اس سلسلے کی نئی آنے والی فلم میں مختصر مگر اہم کردار ادا کریں گے۔ بوئیگا نے اس بات کا انکشاف اس وقت کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا جب اسمارٹ ٹروپرز کے کیمیو کردار کی فلمبندی کی جارہی ہوگی تو شہزادوں کو ان کی لائنز دی گئیں۔

(جاری ہے)

بوئیگا نے ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ میرے خیال میں وہ اس منظر سے باہر نکل گئے، وہ سیٹ پر آئے،وہ وہاں تھے،میں اسے چھپا چھپا کر تنگ آگیا ہوں، میرے خیال میں یہ لیک ہوگیا ہے بہرحال ان کی تصاویر تھیں، جب بھی مجھ سے پوچھا گیا میں نے ٹال دیا۔ اب میں ٹال ٹال کر تھک گیا ہوں۔وہ دونوں وہاں تھے اور ٹام ہارڈی بھی موجود تھا۔’’دی لاسٹ جیڈی‘‘ کو ریان جانسن نے ڈائریکٹ کیا ہے،فلم کی پروڈکشن مکمل ہوچکی ہیں اور 15دسمبر کو یہ امریکی سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :