فلم ’’دھوم 3‘‘ کے ننھے ساحر پرکشش نوجوان بن گئے

محض 13 سال کی عمر میں سدھارتھ نے دھوم 3 میں عامر خان کے بچپن کا کردار نبھا کر لوگوں کے دل جیت لیے

پیر 21 اگست 2017 12:02

فلم ’’دھوم 3‘‘ کے ننھے ساحر پرکشش نوجوان بن گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) بالی ووڈ فلم ’’دھوم 3‘‘ میں عامر خان کے بچپن کا کردار نبھانے والے ننھے ساحر (سدھارتھ نگم) کی حال ہی میں جاری ہونے والی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔2013 میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم ’’دھوم 3‘‘ میں عامر خان کے بچپن کا کردارادا کرنے والے بالی ووڈ کے ننھے اداکار سدھارتھ نگم دیکھتے دیکھتے پرکشش نوجوان بن گئے، سدھارتھ نے حال ہی میں اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جنہیں محض 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

13 ستمبر 2000کو پیدا ہونے والے سدھارتھ رواں سال 17 برس کے ہوگئے، محض 13 سال کی عمر میں انہوں نے فلم دھوم 3 میں عامر خان کے بچپن کا کردار نبھا کر لوگوں کے دل جیت لیے، فلم میں شانداراداکاری کا مظاہرہ کرنے کے بعد سدھارتھ کو ٹی وی سے پیشکش ہونے لگی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا۔سدھارتھ اب تک متعدد کامیاب ٹی وی سیریلز میں کام کرچکے ہیں جن میں اشوک سمراٹ،پیشوا باجی راؤ اور چندر نندنی شامل ہیں۔بہترین اداکاری کیباعث سدھارتھ کو زی گولڈ ایوارڈ، اسٹائل ایوارڈ اورانڈین ٹیلی ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :