ڈک گریگوری 84 برس کی عمر میں صحت کی خرابی کے باعث چل بسے

ڈک گریگوری 1960 کی دہائی کے معروف اور شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار تھے

پیر 21 اگست 2017 12:02

ڈک گریگوری 84 برس کی عمر میں صحت کی خرابی کے باعث چل بسے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء)ہالی ووڈ کے کامیڈی اداکار، استاد، لکھاری اور سماجی کارکن ڈک گریگوری 84 برس کی عمر میں صحت کی خرابی کے باعث چل بسے۔وہ گزشتہ کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

سینٹ لوئس میں پیدا ہونے والے ڈک گریگوری 1960 کی دہائی کے معروف اور شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار تھے،ان کی معروف میگزین پلے بوائے سمیت دیگر میگزینز کے سرورق پر بھی تصاویر شائع ہوئیں۔ان کی موت پرمداحوں اور ہولی وڈ سے وابستہ افراد نے دکھ کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:02:44