اداکاراحمد بٹ نے گلوکارہ حمیر اارشد کو اہم ’’راز‘‘فاش کر نے کی دھمکی دیکر خاموش کروادیا ‘ذرائع

پیر 21 اگست 2017 12:11

اداکاراحمد بٹ نے گلوکارہ حمیر اارشد کو اہم ’’راز‘‘فاش کر نے کی دھمکی دیکر خاموش کروادیا ‘ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) اداکاراحمد بٹ نے گلوکارہ حمیر اارشد کو اہم ’’راز‘‘فاش کر نے کی دھمکی دیکر خاموش کروادیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احمد بٹ لوگوں کیسامنے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ اسکے پاس گلوکارہ حمیراارشد کے حوالے سے مختلف معاملات پر ایسے ویڈیو راز موجو د ہیں جو اگر منظر عام پر آجائے توگلوکارہ کیلئے شر مندگی کی انتہاء ہوجائیگی جسکے بعد اب احمد بٹ نے اپنی اہلیہ حمیراارشد کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگروہ اس کو مزید تنگ کر یگی تو وہ یہ تمام راز لوگوں کے سامنے لے آئیگا جسکی وجہ سے حمیراارشد نے فی الحال خاموشی اختیار کر لی ہے اور وہ ان تمام دھمکیوں کا جائزہ لے رہی ہیں کہ جو باتیں کیں جا رہی ہیں ان میں حقیقت کتنی ہے جسکے بعد وہ اپنا لائحہ عمل دیں گی ۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:11:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :