ہالی ووڈ فلم دی ہٹ مینز باڈی گارڈ باکس آفس پر پہلے نمبر پر

پیر 21 اگست 2017 12:16

ہالی ووڈ فلم دی ہٹ مینز باڈی گارڈ باکس آفس پر پہلے نمبر پر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) ہالی ووڈ فلم دی ہٹ مینز باڈی گا گزشتہ ہفتے باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کے لیے اپنے دشمن سے ہاتھ ملالیتا ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ریان رینالڈز جبکہ سیموئل ایل جیکسن ہٹ مین کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔

اپنی ریلیز کے تین دنوں میں فلم نی2 ارب 27 کروڑ روپے کما لئے۔ فلم انابیل کریئشن ایک ارب 63 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

فلم میں ایسے جوڑے کی کہانی دکھائی گئی ہے کہ جن کی بیٹی بارہ برس قبل ایک حادثے کا شکار ہوجاتی ہے تاہم فلم میں پراسراریت کا آغاز اس وقت ہوتا ہے کہ جب ایک یتیم خانے کی متعدد چھوٹی بچیاں ان کے گھر آکر رہنے لگتی ہیں۔ جبکہ فلم لوگن لکی85 کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں اور سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونیوالی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کرلیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:16:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :