غفار لہری نے اداکار امانت چن اور لکی ڈیئر کی تعریف میں گانا لکھ دیا

گانے کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے ویڈیو ریکارڈنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی

پیر 21 اگست 2017 12:59

غفار لہری نے اداکار امانت چن اور لکی ڈیئر کی تعریف میں گانا لکھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) نامور کامیڈین اور ون مین شو کرنے والے اداکار غفار لہری نے اداکار امانت چن اور لکی ڈیئر کی تعریف میں گانا لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

’’ککڑو کڑوں جدھر ویکھاں دسدی اے توں ‘‘کے بولوں پر مبنی گانے میں غفار لہری نے امانت چن اور لکی ڈیئر کی تعریف کی ہے ۔اس گانے کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے ویڈیو ریکارڈنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔ گانے کی شاعری اور موسیقی بھی غفار لہری نے مرتب کی ہے ۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:59:41