زارا اکبر کی سات سال کے بعد الفلاح تھیٹر میں واپسی

اسٹیج ڈرامہ ’’ چنگاری ‘‘ میں پرفارمنس ، ڈرامہ بینوں کی تعداد میں اضافہ

پیر 21 اگست 2017 12:59

زارا اکبر کی سات سال کے بعد الفلاح تھیٹر میں واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) اداکارہ زارا اکبر سات سال کے بعد الفلاح تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ چنگاری ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا اکبر نے سات سال قبل الفلاح تھیٹر میں اپنا آخری اسٹیج ڈرامہ کیا تھا جس کے بعد وہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹروں میں اسٹیج ڈراموں میں مصروف ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

سات سال کے بعد ایک بار پھر الفلاح تھیٹر میں واپسی پر ڈرامے کی تمام کاسٹ نے زارا اکبر کو خوش آمدید کہا اور زارا اکبر نے بھی ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب میرے فیملی ممبر ہیں ۔ زارا اکبر کی الفاح تھیٹر میں واپسی پر ڈراموں بینوں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ روز بھی ڈرامہ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد ڈرامہ ہال میں موجود تھی ۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:59:41

Rlated Stars :