یویو ہنی سنگھ کی ستمبر میں نئے گانوں کی ریلیز کے حوالے سے خبروں کی تردید

پیر 21 اگست 2017 13:12

یویو ہنی سنگھ کی ستمبر میں نئے گانوں کی ریلیز کے حوالے سے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ گلوکار یویو ہنی سنگھ نے اپنے نئے گانوں کی ستمبر میں ریلیز کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی معروف ریپر یویو ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس پر اپنے نئے گانوں’’ بلیو آئیز‘‘ اور ’’پارٹی آل نائٹ‘‘ کو 28 ستمبر کو ریلیز کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ایسی خبروں کو نظر انداز کریں اور جب بھی نئے گانے ریلیز کئے تو اس کا اعلان وہ خود کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 13:12:44