فلم بابو موشائی بندوق باز میں مداح اداکارہ چترانگدہ سنگھ کی کمی محسوس نہیں کریں گے،بدیتا بیگ

پیر 21 اگست 2017 13:49

فلم بابو موشائی بندوق باز میں مداح اداکارہ چترانگدہ سنگھ کی کمی محسوس نہیں کریں گے،بدیتا بیگ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ بدیتا بیگ نے کہا کہ فلم بابو موشائی بندوق باز میں مداح اداکارہ چترانگدہ سنگھ کی کمی محسوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اداکارہ بدیتا بیگ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم بابو موشائی بندوق باز میں انہیں اداکارہ چترانگدہ سنگھ کی جگہ بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی کوشش کی ہے،امید کرتی ہیں کہ مداح فلم میں اداکارہ چترانگدہ سنگھ کی کمی محسوس نہیں کریں گے فلم میں ان کے ہیرو نواز الدین ہیں۔فلم کی ہدایات کوشان نندے دے رہے ہیں۔فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 13:49:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :