چینی ایکشن فلم ’’وولف وارئیر 2‘‘ چینی باکس آفس پر بدستور چھائی رہی

ہانگ کانگ کی ایکشن فلم پیراڈاکس دوسرے اور ڈاکومینٹری ٹوئنٹی ٹو تیسرے نمبر پر آئی چینی فلم گلٹی آف مائنڈ نے چوتھی جبکہ چینی فلم ڈی ایڈوینچر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی

پیر 21 اگست 2017 14:46

چینی ایکشن فلم ’’وولف وارئیر 2‘‘ چینی باکس آفس پر بدستور چھائی رہی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) چینی ایکشن فلم ’’وولف وارئیر 2‘‘ چینی باکس آفس پر بدستور چھائی رہی ، 20اگست تک ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران فلم نے 84ملین ڈالر(559ملین یوآن ) کا کاروبار کیا ، فلم میں چین کی سابق خصوصی افواج کی افریقہ کے جنگ زدہ علاقوں میں کارروائیوں کے مناظر پیش کئے گئے ہیں جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا، فلم 27جولائی کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے 20اگست تک 5.

(جاری ہے)

1ارب یوآن کا کاروبار کیا ،ہانگ کانگ کی ایکشن فلم پیراڈاکس دوسرے نمبر پررہی اور اس نے ایک ہفتے کے دوران 276ملین یوآن کمائے ،ایک چینی ڈاکومینٹری ٹوئنٹی ٹو جو کہ کمفرٹ ویمن کی کہانی بیان کرتی ہے ،123ملین یوآ ن کے ساتھ تیسرے نمبر پررہی ، یہ فلم جس عورت پر فلمائی گئی ہے وہ 2014ء تک زندہ رہی ،فلم میں ان عورتوں کے بارے میں بتاتی ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا ، چین نے ایسی دولاکھ خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کیا گیا ،چینی فلم گلٹی آف مائنڈ (ضمیر کے قیدی ) 90ملین یوآن کے ساتھ چوتھے جبکہ چین کی ایکشن فلم ڈی ایڈوینچر 77ملین یوآن کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہی ۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 14:46:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :