ڈیوڈ دھون کاگوندا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

منگل 22 اگست 2017 13:49

ڈیوڈ دھون کاگوندا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز ڈیوڈ دھون نے کہا ہے کہ وہ اداکار گوندا کے ساتھ دوبارہ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ڈیوڈ دھون نے کہا ہے کہ میں نے گوندا کے ساتھ متعدد سپر ہٹ فلمیں کی ہیں ،گوندا بہت منفرد انسان ہیں اورمیں یقیناً ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ منموہن دیسائی ہمیشہ میرے گرو رہے ہیں اور بطور فلمساز اپنے تمام کیریئر میںان کے نقش قدم پر چلے ہیں۔ واضح رہے کہ فلمساز ڈیوڈ دھون اور گوندا نے ایک ساتھ فلم ’’دیوانہ مستانہ ‘‘ ، ’’حسینہ مان جائے گی‘‘ ،’’پارٹنر‘‘اور’’آنکھیں‘‘میں کام کیا۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 13:49:04

Rlated Stars :