آنند ایل رائے کی شاہ رخ خان کے دوہرے کردار کے حوالے سے خبروں کی تردید

منگل 22 اگست 2017 13:49

آنند ایل رائے کی شاہ رخ خان کے دوہرے کردار کے حوالے سے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز آنند ایل رائے نے فلم میں شاہ رخ خان کے دوہرے کردار کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز آنند ایل رائے نے اپنی نئی فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا میں شاہ رخ خان کے دوہرے کردار کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔فلم کا 5 منٹ کے دورانیے پر مبنی ٹریلر جاری ہو چکا ہے جسے مداحوں کی طرف اچھا رد عمل ملا ہے،فلم میں شاہ رخ خان بونے کا کردار نبھا رہے ہیں ان کی فلم میں دو ہیروئنز کترینہ کیف اور انوشکا شرما ہوں گی،فلم کی عکسبندی جلد مکمل کر لی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 13:49:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :