پرویز مہدی کی 12ویں برسی 29اگست کو منائی جائے گی

منگل 22 اگست 2017 14:26

پرویز مہدی کی 12ویں برسی 29اگست کو منائی جائے گی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)ستارہ امتیاز پانے والے ملک کے معروف غزل گو اور فوک سنگر پرویز مہدی کی 12ویں برسی 29 اگست بروز منگل کو منائی جائے گی ۔ پرویز مہدی نے 70ء کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا ۔ انہوںنے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت ''میں جانا پردیس '' سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔

(جاری ہے)

ان کا اصل نام پرویز حسن تھا جنہوںنے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز حسن کی بجائے پرویز مہدی رکھ لیا ۔ وہ بنیادی طورپر غزل گائیک تھے جنہوں نے اپنے استاد کے رنگ کو اپنانے سمیت منفرد انداز گائیکی سے غزل کو نئی جہت اور جلا بخشی ۔ وہ غزل کے علاوہ گیت اور فوک گانے گانے میں بھی خاص کمال اور مہارت رکھتے تھے ۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 14:26:00