اداکار مورگن فری مین کو سکرین ایکٹرز گلڈ لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان

بدھ 23 اگست 2017 11:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ہالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار مورگن فری مین کو سکرین ایکٹرز گلڈ(ایس اے جی)کی جانب سے لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والے 80 سالہ سیاہ فام اداکار کا ہالی وڈ میں کیرئیر 50 سال پر پھیلا ہوا ہے وہ اب تک 100 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سکرین ایکٹرز گلڈ کی صدر گبرئیل کارٹریس کے مطابق مورگن فری مین کو سکرین ایکٹرز گلڈ ایوراڈز 2017کی سالانہ تقریب میں لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔انھوں نے کہا ہے کہ فری مین نڈر،تخلیقی اور توقعات سے ماوراء کام کرنے والے شاندار اداکار ہیں۔مورگن فری میں کو 2005میں فلم’’ ملین ڈالر بے بی‘‘پر آسکرایوارڈ حاصلؒ ہوا تھا۔ان کی معروف فلموں میں بروس المائیٹی،ڈیپ انپیکٹ اور ان وکشیس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 11:40:56