گلوکارہ ٹیلر نے سوفٹ سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکائونٹ ڈیلیٹ کر دیئے،مداح پریشان

بدھ 23 اگست 2017 11:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) امریکا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکائونٹ ڈیلیٹ کر کے اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹیلرسوفٹ کے ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ 85ملین اور انسٹا گرام پر 102 ملین فالوور ہیں۔گلوکارہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے ٹمبلر پر اپنی پوسٹس،انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی تمام تصاویر وغیرہ ہٹا دی ہیں۔گلوکارہ دسمبر 2015 سے سوشل میڈیا پر بے حد متحرک تھیں۔ٹیلر سوفٹ کے مداح پریشان ہیں کہ ان کو کیا ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 11:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :