سوشانت سنگھ راجپوت کی شارٹ فلم’’کاربن‘‘کی تعریف

بدھ 23 اگست 2017 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے جیکی بھگنانی کی مختصر فلم’’کاربن‘‘ کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے فلم’’کاربن‘‘ کی سکریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ایک بہت اچھے موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں ماحولیاتی آلودگی کے اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے موضوع پر فلم بنانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ 25 منٹ کے دورانیے پر مشتمل فلم میں جیکی بھاگنانی ،پراچی ڈیسائی اور نواز الدین صدیقی نے اہم کردار نبھایا ہے۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:10:16