ذاتی معاملات بارے بات نہیں کرتا،اجے دیوگن

بدھ 23 اگست 2017 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول اور فلمساز کرن جوہر میں پھر سے دوستی ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میںاداکار اجے دیوگن سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی ذاتی زندگی اور مسائل پر گفتگو نہیں کی ،یہ ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس بارے میںبات نہیں کرنا پسند نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’بادشاہو ‘‘یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:10:23